بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم — نئی شروعات کا پیغام اور ذہنی سکون
ہر انسان کبھی نہ کبھی ایسے موڑ پر کھڑا ہوتا ہے جہاں اسے لگتا ہے کہ آگے بڑھنے کی ہمت باقی نہیں رہی۔ زندگی کے مسائل، پچھتاوے، خوف اور ناکامیاں بعض اوقات انسان کی امید چھین لیتی ہیں۔ ایسے میں ایک جملہ ہمارے اندر پھر سے زندگی بھر سکتا ہے
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم
“شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے”
یہ جملہ یقین دلاتا ہے کہ ہماری ہر شروعات رحمت اور محبت سے جڑی ہے، نہ کہ سزا یا ڈر سے۔
زندگی کا سبق: اللہ کی رحمت سے نئی شروعات
قرآن کی پہلی آیت ہمیں بتاتی ہے کہ رب کا تعارف غضب سے نہیں، رحمت سے شروع ہوتا ہے۔
✔ اللہ رحمٰن ہے — بے حد مہربان
✔ اللہ رحیم ہے — بار بار رحم فرمانے والا
یہ آیت ہمیں یہ پیغام دیتی ہے:
“چاہے ماضی کی غلطیاں کتنی بھی ہوں، اللہ آپ کو دوبارہ اٹھانے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔”
جب ہم “بسم اللہ” کہتے ہیں تو ہم خود کو بھی یاد دلاتے ہیں کہ:
ا۔ میں اکیلا نہیں ہوں
ب۔ میرے رب کی مدد میرے ساتھ ہے
ج۔ امید ہمیشہ موجود ہے
یہ سوچ مایوسی کے اندھیروں میں روشنی کی سب سے پہلی کرن ہے۔

ذہنی صحت اور کونسلنگ میں اس آیت کا عملی استعمال
بطور کونسلر، تھراپسٹ یا مددگار، یہ آیت خاص طور پر ان افراد کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو
ا۔ انزائٹی کا شکار ہوں
ب۔ ماضی کی غلطیوں پر شدید احساسِ جرم محسوس کریں
ج۔ کسی نئے کام کو شروع کرنے میں ڈریں
کونسلر کے لیے مددگار نکات
گھبراہٹ اور خوف کے لمحے میں
“بسم اللہ کو ایک سہارا بنائیں — جیسے ہی کہیں، اللہ آپ کے بوجھ کو اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔”
احساسِ جرم میں مبتلا شخص کے لیے
“اللہ نے اپنے آپ کو سب سے پہلے مہربان کہا ہے۔ وہ آپ پر رحم کرنا چاہتا ہے — آپ بھی اپنے ساتھ نرمی کریں۔”
موٹیویشن کے لیے
“ایک مثبت قدم اٹھائیں۔ گہری سانس لیں… اور بسم اللہ کہیں — مدد آسمان سے اترتی چلی جائے گی۔”
عملی مشقیں — کلائنٹ کے لیے
رحمت کی سانس (Breathing Practice)
سانس اندر لیں — دل میں کہیں: یا رحمٰن
سانس باہر نکالیں — ٹینشن کو چھوڑ دیں
( پانچ بار دہرائیں)
مائنڈفل بسم اللہ
روز ایک چھوٹا کام شعوری طور پر بسم اللہ کہہ کر شروع کریں
اور 5 سیکنڈ محسوس کریں:
“میں اللہ کی حفاظت میں ہوں”
Self-Compassion Writing
روز ایک جملہ لکھیں
“میرے رب نے مجھے معاف کیا، میں بھی خود کو معاف کرتا ہوں”
یہ مشقیں اعتماد، امید اور خود سے محبت کو مضبوط بناتی ہیں۔
